اسکول کھولیں یا نہیں؟ صوبے بتائیں

وفاقی حکومت نے ملک میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق فیصلے پر تجاویز طلب کرلی ہیں.

پہلے مرحلے میں ٹرائل بنیاد پر اسکول کھولے جائیں گے. اس سلسلے میں وفاق نے دو جولائی کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بلالی ہے جس میں اسکول کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق بات کی جائے گی.

وزارت تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ صوبے اس سلسلے میں اپنی حکمت عملی تیئیس جون تک بھجوادیں.

ہائر ایجوکیشن کمیشن، وفاقی نظامت تعلیمات اور متعلقہ حکام سے تجاویز طلب کی گئی ہیں.

بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس کے بعد قومی رابطہ کمیٹی کو سفارشات بھجوائی جائیں گی اور وہیں حتمی فیصلہ ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں