آگ لگے بستی میں… میں اپنی مستی میں

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی نے ٹوئٹر کو الوداع کہہ دیا..

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سوناکشی نے انسٹاگرام پر اپنا خصوصی پوسٹ کیا۔

سوناکشی نے لکھا کہ ذہنی سکون اور خود کو فالتو کی تنقید سے محفوظ رکھنے کے لیے سب سے پہلا قدم منفی سوچ اور منفی چیزوں سے دور رہنا ہے۔

آج کل ٹوئٹر پر کچھ زیادہ ہی منفی چیزیں ہو رہی ہیں۔ چلو ! اب میں امن اور سکون کے لیے ٹوئٹر سے دوری اختیار کر رہی ہوں۔

سوناکشی سنہا نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن ٹوئٹر کو الوداع کہتے ہوئے لکھا کہ آگ لگے بستی میں، میں اپنی مستی میں۔