ُُپاکستان میں کورونا سے اموات ساڑھے تین ہزار سے زائد

پاکستان میں کورونا کے کیسز میں اضافہ روز دیکھنے میں آرہا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے کچھ اثرات سامنے آرہے ہیں جس کی بدولت یومیہ کیسز میں نسبتآ کمی آرہی ہے.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو انیس اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد تعداد تین ہزار پانچ سو ایک ہوچکی ہے.

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں وائرس کے مزید 4 ہزار 951 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 617 ہو گئی۔ اب تک 67 ہزار 892 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 407 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 48، خیبر پختونخوا میں 808 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں