پاکستان کی تیار کورونا ٹیسٹنگ کٹ منظور

پاکستان نے کورونا کے ٹیسٹ کے لیے کٹ تیار کرلی جسے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے منظور کرلیا ہے.

اس بارے میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ ہم نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی ہے، پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پاکستان کی پہلی کووڈ-19 ٹیسٹنگ کٹ کی منظوری دے دی ہے.

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اور ٹیکنالوجی نسٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘نسٹ اور ہمارے سائنسدانوں کو مبارک ہو، آپ لوگوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی پہلی ٹیسٹنگ کٹ کی مدد سے کورونا وائرس کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کی لاگت میں نمایاں کمی آئی گی جس سے ہم درآمدات سے بھی بچ سکیں گے۔