ہیری پوٹر کی مصنفہ گھریلو اور جنسی زیادتی سےمتاثر

ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی بچپن میں گھریلو زیادتی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاچکا ہے.

معروف برطانوی مصنف نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ “یہ لکھنا کوئی آسان کام نہیں”

جے کے رولنگ کا کہنا ہے کہ وہ زیادتی سےمحفوظ رہیں لیکن انہیں کوئی بار ہراساں کیا گیا. وہ یہ سب ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے نہیں لکھ رہیں بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ بغیر کسی دباؤ کے حقائق پر بات کریں.

مصنفہ نے اس بلاگ پوسٹ میں ٹرانسجینڈرز سے متعلق تفصیل سے باتیں کہی ہیں اور ان کی حمایت کی ہے.

جے کے رولنگ کا کہنا ہے کہ بولنے کی آزادی کا حق سب کو ہونا چاہیے.