حکومت کو چکن کی قیمتوں کے تعین سے روک دیا گیا

لاہور ہائی کورٹ نے پولٹری مصنوعات کی قیمتیں کنٹرول کرنے سے حکومت کو روک دیا ہے.

لاہور ہائی کورٹ میں پولٹری مصنوعات کو سرکاری نرخ پر فروخت کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا ہے، درخواست کی سماعت جس پر جسٹس جواد حسن نے کی۔

عدالت نے حکومت کو مرغی کی قیمتیں مقرر کرنے سے روکتے ہوئے ریمارکس دیے کہ معاملہ انتہائی عام ہے اس لیے جلد فیصلہ کرلیں گے.
عدالت نے کہا چکن اور انڈوں کی قیمتیں ایسی ہونی چاہیے جس کا اثر غریب آدمی پر نہیں پڑنا چاہیے. مرغی کا گوشت امیر غریب سب کھاتا ہے۔

دوران سماعت عدالت نے واٹس اپ پر مرغی اور انڈوں کی قیمتیں مقرر کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا یہ حکومت واٹس ایپ پر چل رہی ہے۔