عید اتوار کو … مگر رویت ہلال پیر کو چاہتی ہے

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی کے خلاف محاذ کھڑا کردیا ہے.

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کہتے ہیں ملک میں عیدالفطر چوبیس مئی کو ہوگی لیکن انہوں نے دعویٰ کیا کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید منانا چاہتی ہے۔ کل پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سے آگاہ کروں گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کل پریس کانفرنس میں یہ بھی بتاؤں گا کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کیوں کرانا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نےایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا کہا سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں