کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے مس انگلینڈ کا دلیرانہ اعلان

مس انگلینڈ کا تاج سر پر سجانے والی بھاشا مکھرجی نے کورونا کی وبا میں کردار ادا کرنے کا دلیرانہ اعلان کر دیا ہے .

بھاشا مکھرجی جو مس انگلینڈ کا تاج جیتی ہیں ایک جونیئر ڈاکٹر بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ این ایچ ایس کا حصہ بن کر ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مریضوں کی خدمت کرنا چاہتی ہیں.

بھاشا مکھرجی مس انگلینڈ بننے کے بعد چیریٹی کے سلسلے میں انڈیا میں تھیں اور کورونا کی وبا میں نریندر مودی کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد پھنس گئی تھیں اب واپس انگلینڈ آگئی ہیں. ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انہیں صورت حال کا علم ہوا وہ فوری طور پر اپنا ڈاکٹر کا کردار ادا کرنا چاہتی تھیں.