برطانوی وزیراعظم اسپتال داخل ہوگئے.

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اسپتال داخل ہوگئے ہیں ۔

بورس جانس کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹو آیا تھا جس کے انہوں نے خود کو گھر میں محدود کر لیا تھا مگر ویڈیو لنک کے ذریعے امور مملکت چلا رہے تھے ۔ بورس جانس کا کہنا تھا کہ ان میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر انہوں نے ٹیسٹ کر ایا اور ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہوں نے خود کو محدود کر تھا مگر اب اسپتال داخل ہوگئے ہیں۔

اسپتال میں داخل ہونے کے بعد بھی بورس جانسن ہی سربراہ حکومت رہیں گے تاہم کابینہ اجلاس کی سربراہی وزیرخارجہ کریں گے. بورس جانسن نے ڈاکٹر کے مشورے کے بعد مزید ٹیسٹس کے لیے اسپتال داخلے کا فیصلہ کیا .