کراچی نہ سندھ .. کرفیو نہیں لگ رہا.. لوگ تین دن گھروں میں رہیں

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپیل کی ہے کہ صوبے کے عوام تین دن خود کو گھروں میں بند کرلیں اور خود ساختہ تنہائی میں چلے جائیں.

وزیراعلیٰ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آئندہ تین دن تک سب مکمل طور پر آئسولیشن میں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا گھروں میں رہناخود آپ کیلئے اور ہم سب کے لیے ضروری ہے.

کراچی میں ٹاسک فورس اجلاس سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چالیس لوگوں میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوچکا ہے اسے روکنا زیادہ ضروری ہے اور اس کے لیے آئسولیشن میں جانا ہوگا.

واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کے بعد پیر کو تیئیس مارچ کی چھٹی ہے، اسی پیش نظر وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے.

دوسری جانب سندھ کے وزیر سعید غنی نے بھی واضح کیا ہے کہ شہر میں کہیں کرفیو نہیں لگ رہا. لوگ افواہوں پر دھیان نہ دیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں