فی الحال لاک ڈاؤن ممکن نہیں

وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ملک میں فی الحال لاک ڈاؤن نہیں کریں گے.

اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ضرورت پڑی تو لاک ڈائون کریں گے، اگر لاک ڈاؤن کیا تو روزانہ اجرت پر کام کرنے والے پریشان ہوں گے. ملک میں ابھی ایسی صورتِحال نہیں کہ لوگ ذخیرہ اندوزی شروع کردیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہفتے میں دو بار قوم سے بات کریں گے. کورونا کے معاملے پر عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے، احتیاط کے بغیر کورونا سے لڑنے میں مشکلات ہو سکتی ہیں،لوگوں کا ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا بہت ضروری ہے۔کورونا کے معاملے پر چین کے تجربات سے سیکھ رہے ہیں، کوئی خبر سنسر نہیں کی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے کورونا کے باعث تعمیراتی صنعت کو مراعات دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس کا اعلان منگل کو متوقع ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں