مقامی سطح پر پھیلے کورونا سے پہلی ہلاکت .. احتیاط کیجئے

کورونا کی مقامی سطح پر منتقلی سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی ہے. کراچی میں ستتر سال کا مریض انتقال کرگیا

سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ستتر سالہ مریض کینسر اور ذیابیطس کا بھی مریض تھا اور پرائیوٹ اہسپتال میں داخل تھا۔

اس مریض کی بیرون ملک سفر کی کوئی ہسٹری نہیں تھی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ وائرس اندرون ملک ہی منتقل ہوا.

وزیرِ صحت کہتی ہیں پہلے تو جو لوگ بیرون ممالک سے آ رہے تھے ان میں وائرس کی موجودگی تھی اس کے بعد جو ان کے قریب تھے ان میں منتقل ہوا اور اب ایسے متاثرین آرہے ہیں جن میں کسی متاثرہ فرد سے رابطے کی ہسٹری نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ کہ آبادی میں وائرس کی گردش ہو رہی ہے اس وجہ سے لوگوں کو نہایت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں