شاہ محمود قریشی بھی سیلف آئسولیشن میں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خود کو آئسولیشن میں رکھنے کا اعلان کیا ہے.

شاہ محمود قریشی چین کے دورے سےواپس پہنچے ہیں. انہوں نے وائرس کے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر خود کو تنہائی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.

ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے نتائج آج شام تک متوقع ہیں تاہم اگر وہ منفی بھی ہوئے تب بھی وہ رضاکارانہ طور پر پانچ دن کے لیے خود ساختہ تنہائی میں رہیں گے.

دنیا میں بڑے بڑے رہنما اور اہم شخصیات ایسی تدابیر اختیار کرچکی ہیں. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ صدر عارف علوی بھی چین گئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں