چین میں امریکی خاتون اور جاپانی شہری نشانہ بن گئے

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں ہرروز اضافہ ہونے لگا ہے ، مزید 86شہری زندگی کی بازی ہار گئے ۔ ہلاکتوں کی کل تعداد 722 ہوگئی ، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ساڑھے چونتیس ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔ چین میں ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی خاتون اور جاپانی شہری بھی شامل ہیں ۔

چین میں کرونا وائرس کی وباتھمنے کا نام نہیں لے رہی خوفناک بیماری گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں مزید 86 افراد کی جان لے گئی.

صرف ایک دن میں 3ہزار سے زائد شہریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ، وائرس کے کنفرم کیسسز کی تعداد بڑھ کر 34ہزار 5سو 46 تک جاپہنچی ہے ۔

بیجنگ میں امریکی سفارتخانے نے ووہان میں کرونا وائرس سے متاثرہ 60 سالہ امریکی خاتون کی موت کی تصدیق کی ہے ، جبکہ ووہان شہر میں ایک جاپانی شہری بھی کرونا وائرس کےباعث ہلاک ہوگیا ہے ۔

چین میں دو لاکھ سے زائد شہریوں کو کرونا وائرس کے شبہ میں میڈیکل ٹیمیں مانیٹر کر رہی ہیں ۔ دوسری طرف ہر روز سینکڑوں مریض شفاءیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہورہے ہیں،