جیب پر بھاری 21 خطرناک اینڈارائڈ ایپلی کیشنز

سائبر سیکیورٹی کے معروف ادارے سوفوس نے ایسی 21 اینڈرائڈ ایپلی کیشنز سے خبردار کیا ہے جو آپ کی جیب پر بہت بھاری پڑ سکتی ہیں.

سوفوس نے ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ ان میں سے بعض ایپلی کیشنز براہ راست فراڈ میں ملوث ہیں جبکہ بعض غیر محسوس انداز میں ماہانہ اور سالانہ فیس کے نام پر ڈاکا ڈالتی ہیں.