پی ایس ایل فائیو کون کس سے کب ٹکرائے گا؟

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا.

میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب بیس فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی.
افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں کھیلاجائےگا. 21 فروری کو کراچی کنگز اور پشاورزلمی ٹکرائی‌ گے.

ملک کے چار بڑے گراونڈز میں چونتیس میچ کھیلے جائیں گے. ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری سے شروع ہوگی.ایونٹ کے 14میچز لاہور،9کراچی ،8راولپنڈی،3ملتان میں ہوں گے .

لیگ کےپانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا. چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا پی سی بی کی کامیابی ہے. پانچویں ایڈیشن میں36غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے.