صحافی پر نسلی تعصب سے بھرا حملہ

کرکٹر سرفراز احمد کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی کا معتصبانہ جملہ سامنے آیا ہے.

فاسٹ بالر شاہین شاہ افریدی نے نسلی تعصب کے آئی سی سی قوانین کو ہوا میں اڑا دیا.

یہ الزام لگایا ہے راولپنڈی کے صحافی نے. اصغر علی مبارک کا کہنا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے بعدشاہین آفریدی نیوز کانفرنس کے لیے پہنچے تھے.

اصغر علی مبارک کے سوال پر نوجوان فاسٹ بالر نے کہا کہ پہلے خود پر روشنی ڈالو تاکے مجھے نظر آؤ.

اسپورٹس رپورٹر کا کہنا ہے شاہین شاہ کا جملہ ہتک آمیز تھا. ان کی بات سے نسلی امتیاز کی بو آتی ہے .

شاہین شاہ مجھ سے معافی مانگیں ورنہ میں عدالت جاؤں گا.

شاہین شاہ کا جملہ آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی میں آتا ہے. ان کے خلاف تعصبانہ رویہ اختیار کرنے پر سخت کاروائی کی جا سکتی ہے.

اسٹیڈیم میں کرکٹرز سمیت شائقین بھی کسی قسم کے رنگ و نسل اور قومیت پر مبنی نعرے یا آوازیں نہیں لگا سکتے.