ویڈیو پر رابی پیرزادہ کاموقف سامنے آگیا.

سوشل میڈیا پر اس وقت گلوکارہ رابی پیرزادہ کی ویڈیو سب سے زیادہ زیر بحث ہے یہ فیس بک اور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہی ہے۔

اس ویڈیو پر رابی پیرزادہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے مگر اب ان کا اپنا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر محسن جعفر نے اپنے فیس بک پیج پر رابی پیرزادہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور اپنے اسٹیٹس میں لکھا کہ وہ رابی پیرزادہ کو سپورٹ کرتے ہیں محسن جعفر نے لکھا کہ یہ رابی پیرزادہ کا پرائیویٹ ڈیٹا ہے جو کسی وجہ سے لیک ہوا ہے۔ محسن جعفر نے لکھا کہ برا وقت کسی پر بھی آ سکتا ہے اور درخواست کی کہ ان ویڈیوز اور تصاویر کو شیئر نہ کیا جائے۔

محسن جعفر کے اسٹیٹس پر کمنٹ کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر کسی کے گھر چوری ہو جائے یا جنسی زیادتی تو لوگ متاثرہ شخص سے برا سلوک کرتے ہیں۔ میں نے ہمیشہ سچ کے لیے آواز اٹھائی اور یہ انجام ملا۔