مہنگائی میں کمی کی توقع ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح کو فی الوقت موجودہ سطح پر برقرار رکھا جا سکتا ہے اور آئندہ چند مہینوں میں اس میں کمی کی توقع ہے۔

انٹرنیشنل میگزین بلوم برگ کو انٹرویو میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ابھی مہنگائی میں اتنی کمی نہیں آئی کہ شرح سود کم کی جائے۔

رضا باقر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بچت کی شرح میں اضافہ کرنا ہوگا کیونکہ اس اضافے سے ہی آئی ایم ایف کے قرض سے بچا جاسکے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ روپے کی قدر میں کمی مارکیٹ فورسز کے مطابق کی گئی معاشی شرح نمو سست روی کا شکار ہے۔