کال سرزمین ایپلی کیشن کی آزمائشی سروس کے نتائج

(humurdu.com)
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل فوری حل کرنے کے لیے حکومت پاکستان نے نئی ایپ کال سرزمین متعارف کرا دی ہے۔

کال سرزمین ایپ کی ایک مہینے کی آزمائشی سروس میں 532 شکایتیں درج کروائی گئی جن میں سے 361 پر فوری ایکشن لیا گیا۔

کال سرزمین اپلیکیشن کا منصوبہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تیار کیا اور اس کے لیے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کا سرور استعمال ہوگا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے فوری حل کی مانیٹرنگ وزیراعظم عمران خان کا دفتر اور ان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کریں گے جبکہ ایپلیکیشن کا باقاعدہ افتتاح زلفی بخاری کریں گے
humurdu.com is Pakistan’s fastest growing urdu news website of Pakistan