ڈاکٹر عامر لیاقت کا پی ٹی آئی جوائن کرنا سوشل میڈیا پر سب سے بڑی خبر بن گیا ۔ اس شمولیت پر منفی تبصرے زیادہ اور مثبت تبصرے کم دیکھنے میں آئے ۔ خود پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے بھی اسے ایسی کڑوی گولی قرار دیا جسے عمران خان کے حکم پر نگلنا پڑے گا مگر تنقید بہت ہوئی ۔
عاطف توقیر نے لکھا پی ٹی آئی اب اپنے منطقی انجام کو پہنچتی ہے۔ عامر لیاقت ان تمام اوصاف کے حامل ہیں، جو صرف پی ٹی آئی ہی کا خاصا ہیں۔ کل تک عامر لیاقت کو گالیاں دینے والی قومِ یوتھ اب قصہ خوانی کا آغاز فرمائے۔
ایک صارف نے عامر لیاقت کو شیطان کا استاد قرار دیا۔
کچھ صارفین نے عامر لیاقت کا مشہور جملہ ٹویٹ کیا ۔
کچھ نےعامر لیاقت کو ان کے ماضی میں دیے گئے پی ٹی آئی مخالف بیانات اور کالم یاد دلائے ۔
کم مگر کچھ صارفین نے کہا کہ عامر لیاقت بہت لائق ہیں ۔
امریکا منتقل ہوجانے والے صحافی اویس سلیم نے شعر کا سہارا لیا ۔
کچھ نے مذاق اڑایا۔
معروف ٹی وی شو ذرا ہٹ کے نے کہا کہ پی ٹی آئی عامر لیاقت میں شامل ہوگئی ۔