مفت ! مفت ! مفت !

آج کے گلوبل ولیج میں انٹرنیٹ کی بدولت پوری دنیا صرف ایک کلک پر موجود ہے تاہم کچھ ایسے ممالک اب بھی اس سہولت سے محروم ہیں، ایسے ہی ممالک اور خاص طور پر مفت انٹرنیٹ کے حصول کی خواہش کرنے والے افراد کیلئے چینی کمپنی نے پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کے ایک اہم منصوبے کا اعلان کیا ہے
لنک شیور نامی کمپنی چینی کمپنی کا کہنا کہ وہ 2026تک ایک دو نہیں بلکہ 272 سیٹلائٹ مدار میں بھیجے گی جو پوری دنیا کا احاطہ کرتے ہوئے مفت وائی فائی فراہم کریں گے۔ پہلا سیٹلائٹ لنک شیور ون اگلے سال روانہ کیا جائے گا، 2020 میں مزید 10 اور 2026 تک 272 سیٹلائٹ خلا میں کام شروع کردیں گے۔
اس پروجیکٹ میں ایک سیٹلائٹ سے دوسرے سیٹلائٹ تک انٹرنیٹ رابطے کو یقینی بنایا جاسکے گا جس کا تجربہ اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے کیا جاچکا ہے۔ اس طرح جوں ہی آپ کے فون پر سیٹلائٹ کا خاکہ نمودار ہوگا تو سمجھیں کہ آپ ہوگئے آن لائن ۔
لنک شیور نامی کمپنی پہلے بھی وائی فائی ماسٹر کی ایپ پیش کرکے بہت شہرت کما چکی ہے اوراب چینی اکیڈمی آف اسپیس کے تعاون سے وہ سیٹلائٹ نظاموں پر کام کررہی ہے ، اس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 43 کروڑ ڈالر ہے۔