نیوز چینل نے اینکر کو دو دن کے لیے آف ائر کر دیا۔

اردو نیوز چینل آج نیوز نے اپنی ایک اینکر کے دو دن کے لیے آف ائر کر دیا ہے۔

مبینہ طور پر یہ اقدام بطور سزا کیا گیا ہے۔ اس اینکر کی غلطی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ اینکر نے ٹی وی پر خبر میں “خسرہ کی وبا ” کو خواجہ سرا کی وبا پڑھ دیا تھا۔

ہم اردو نے خبر کی تصدیق کے لیے چینل انتظامیہ سے رابطہ کیا مگر انہوں نے تبصرے سے انکار کر دیا۔