ایم بی اے پاس کار چور گرفتار

شہرقائد میں اپنی نوعیت کا انوکھا ترین ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔ اے وی ایل سی حکام کے مطابق ان کا پالا پہلی بار ایم بی پاس کار چور سے پڑا ہے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی سرفراز نواز کے مطابق ملزم نے سیمنا میں فلم دیکھنے آنے والے شخص کی گاڑی چوری کی۔ انٹر نیٹ پر گاڑی کا کمپیورٹر سے لاک کھولنے والے کو چابی گم ہونے کا کہہ کر بلایا ۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی کہتے ہیں کہ ملزم نے چوری بھی سب کے سامنے کی۔ پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو اپنا ظاہر کیا گاڑی ان لاک کروائی اسٹارٹ کی اور فرار ہوگیا۔

سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ دوسری کاروائی میں تین رکنی کار چور گروہ گرفتار ہوا۔ تینوں ملزمان کے قبضے سے تین مسروقہ گاڑیاں برآمد ہوئیں۔