دنیا کی پہلی ہائی ٹیک جیکٹ

ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ہے. معروف انٹرنیٹ اور گیجٹ بنانے والی کمپنی نے جینز ملبوسات کے لیے مشہور ادارے کے ساتھ ایک خاص جیکٹ تیار کرلی ہے. اس ہائی ٹیک جیکٹ کو خاص طور پر بائیک اور سائیکل سواروں کے لیے بنایا گیا ہے. دیکھنے میں عام جینز کی جیکٹ کی طرح ہے لیکن اس ویئرایبل گیجٹ میں اسپیشل فیچر رکھے گئے ہیں. بازو پر گاگلز کے لیے زپر پاکٹ. بیک سپورٹ کے لیے اضافی جیب اور پاؤچ. اور ساتھ آستین کا خاص ڈیزائن.جس میں اسنیپ ٹیگ رکھا جاسکتا ہے. اس چارج ایبل ٹیگ میں بلیوٹوتھ ، وائبریٹر اور ایل ای ڈی لائٹ شامل ہے. اس کو سلیکون سے تیار کیا گیا ہے. جس کی بدولت آپ کو آستین موڑنے میں بالکل دشواری پیش نہیں آئے گی.


اس جیکٹ کو استعمال کرنے کیلئے موبائل فون پر جیکارڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی. جس کے بعد بازو اوپر نیچے یا دائیں بائیں لہرا کر مختلف کام لیے جاسکیں گے. جیسا کہ میوزک چلانا،.جی پی ایس کی اگلی ہدایت، وقت بتانا، میسج پڑھنا، فون ڈھونڈنا یا اسٹاپ واچ اسٹارٹ کرنا. آپ کو بھی یہ جدید جیکٹ چاہیے تو ساڑھے تین سو ڈالر نکالنا ہوں گے.